کراچی(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں معظم علی، خالد شمیم اور محسن کو پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر معظم علی، خالد شمیم اور محسن کو عدالت پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ملزموں کے وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے اور قانونی طور پر بھی اس معاملے کی وضاحت ہو چکی ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے۔ عدالت نے تمام دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیگر بعد سنایا گیا –