اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ برائے اوورسیز قائم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ڈائریکٹوریٹ ریسرچ آفیسر شاہد اقبال کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جو اوورسیز ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کا جائزہ لے گا اور اس سے متعلق تجاویز مرتب کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ سٹیک ہولڈرز سے رابطے کا کردار بھی ادا کرے گا۔