سرگودھا (آن لائن) حکومت نے تمام مذہبی تہواروں پر خصوصی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اقلیت بھی شامل ہے ہندو برادری‘ سکھ برادری‘ مسیح برادری کو بھی ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی چھٹیاں دی جائینگی جس کےلئے حکومت نے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں حکومت نے تمام محکموں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے مسیح برادری کو 25 دسمبر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔