لاہور(نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کے لئے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے دائر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کے صدارتی آرڈیننس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ ریاستی ادارے کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری نہیں لی گئی ، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے 2 روز قبل صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن کی تجاویز کے بغیر کسی بھی ادارے کی نجکاری نہیں کی جاسکتی لہٰذا عدالت پی آئی اے کی نجکاری کے لئے جاری صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دے ۔واضح رہے کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو ایک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے اوراب پی آئی اے کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے تحت ایک کمپنی کے طورپرکام کرے گی۔