ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ممتاز قادری بارے عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فاضل بنچ نے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مدعی کی جانب سے پیش کئے گئے ریکارڈ سے سلمان تاثیر پر توہین رسالت ثابت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے ممتاز قادری کے وکیل سے کہا کہ آپ توہین رسالت ثابت کریں، ہم مقدمے میں نظر ثانی کریں گے اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیں گے۔ممتاز قادری کے وکیل میاں نذیر اختر کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری نے ناموس رسالٹ کی حفاظت کی، ہم نے قانونی راستہ اپنایا۔ جسٹس آّصف سعید کھوسہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے تحت حلف اٹھایا ہے، ہم نے کیس کے پہلے روز ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حد تعزیرات کا کیس ہے۔واضح رہے کہ ایلیٹ فورس کے سابق اہلکار ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں قتل کردیا تھا۔ سابق گورنر پنجاب کے قتل کے الزام میں ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2 مرتبہ بار سزائے موت سنائی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…