فیصل آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کی بدنیتی شامل ہے ¾ بلیک میلنگ سے آپریشن روکنے کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ¾کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ،پیپلز پارٹی کو بینظیر کی قربانی کو نہیں بھولنا چاہئے ان کے قاتل ابھی تک نہیں پکڑے گئے۔اتوار کو یہاں عابد شیر علی کیپٹن اسفند یار شہید کے نام سے روڈ کو منسوب کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملکی سالمیت کیلئے ہے بلیک میلنگ سے آپریشن روکنے کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،کراچی میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنا وزیر اعظم نواز شریف کا عزم ہے ،صرف کراچی نہیں پورے ملک میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حکومت ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہی ہے قتل و غارت میں پولیس کے ملوث ہونے پر رعایت نہیں کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس آپشن موجود ہیں اور ان کو استعمال بھی کریں گے ¾بلیک میلنگ سے کراچی آپریشن نہیں رک سکتا۔انہوںنے کہاکہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے کراچی کا آپریشن ہر صورت میں جاری رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کوئی بلیک نہ کرئے کراچی آپریشن نہیں روکا جائے گا کسی صورت رینجرز کی تذلیل نہیں ہونے دینگے ہم پاک فوج کیساتھ ہیں.۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار نے جو آپشن استعمال کرنے کی بات وہ ضرور استعمال ہونگے۔پیپلز پارٹی کو بینظیر کی قربانی کو نہیں بھولنا چاہئے ان کے قاتل ابھی تک نہیں پکڑے گئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا مین ایجنڈہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہے جب تک پاکستان سے آخری دہشت گرد کو مار نہیں دیا جاتا جنگ جاری رہے گی۔