اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان میں بڑے ناموں کی واپسی،نامزد وزیر اعلیٰ اہم منصوبہ لیکرآرہے ہیں!

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بلوچستان کے نامزد وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیں ¾براہمداغ میرے بھائیوں جیسا ہے ¾امید ہے میری بات ضرور سنیں گے ¾ مجھے چھ مہینے دیئے جائیں عوام صوبے میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے‘ بلوچستان میں امن وامان اولین ترجیح ہوگی ¾ گوادر بندرگاہ، پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں ¾تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلونگا ¾ خان آف قلات کو واپس لانے کے حوالے سے بھی جرگے کیلئے دوبارہ سے کوششیں شروع کی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ میں اپنے صوبے کے پڑھے لکھے لوگوں کو بہتر نوکریاں فراہم کروں اور جو کم پڑھے لکھے افراد ہیں انہیں بھی کسی نہ کسی جگہ ملازمت دے کر مصروف کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے اندر موجود احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امن و امان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا کیونکہ امن و امان کی بہتر صورتحال سے ہی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ تمام بلوچوں کو قومی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیں۔ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ صوبے کیلئے انتہائی اہم ہے اسے کامیابی سے مکمل کرائیں گے تاکہ صوبے کو ترقی حاصل ہو۔ زلزلہ متاثرین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آواران کے زلزلہ متاثرین سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی چاہتے ہیں اور ہم ان کے اس وژن کو پورا کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ براہمداغ بگٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ براہمداغ میرے بھائیوں جیسا ہے اس کے دادا سے بھی میرے بہت اچھے تعلقات تھے اس لئے میں پرامید ہوں کہ وہ میری بات ضرور سنیں گے۔ خان آف قلات کو واپس لانے کے حوالے سے بھی جرگے کیلئے دوبارہ سے کوششیں شروع کی جائیں گی کیونکہ خان آف قلات ہمارے خان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پرعزم ہوں کے اپنے اڑھائی سالہ دور حکومت میں بلوچستان میں تبدیلی لاﺅں گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…