جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کاخیبرپختونخواکے صوبائی وزیر کو انتباہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)عمران خان کاخیبرپختونخواکے صوبائی وزیر کو انتباہ، اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے کی اختتامی تقریب کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور آئی ایس ایف کے جوانوں نے جلسے میں تبدیل کر دیا۔ عمران خان نے اسلامیہ کالج کے کانووکیشن میں شریک ہونا تھا، تاہم وہ کانووکیشن کے بعد تشریف لائے اور اسلامیہ کالج کے مرکزی گراو¿نڈ میں طلباءسے خطاب کیا، عمران خان نے کانووکیشن کو کنونشن کہا اور تعلیمی ادارے کی تقریب کو جلسہ بھی قرار دے ڈالا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو صوبائی وزیر شاہ فرمان کی وزارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔تقریب کے دوران تحریک انصاف کی روایتی بدانتظامی عروج پر رہی، طلباء اور کارکن کسی کی سننے کو تیار نہیں تھے، عمران خان کو ہمیشہ کی طرح، اپنی تقریر کے دوران کئی مرتبہ نوجوانوں کو متوجہ ہونے کے لئے کہنا پڑا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے خواب دیکھنے والے ہی بڑا کام کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2018ء تک ایک ارب درخت لگائیں گے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کے تاحال ٹھیک نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ اپنی تقریر کے آخر میں عمران خان نے پارہ چنار دھماکے کی مذمت بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلامیہ کالج کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ ہاو¿س پہنچے جہاں انہوں نے لوکل باڈی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد عمران خان سخت سکیورٹی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا ریڈیو سے عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر ڈی سی آفس میں پہلی بار میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈی سی ریاض محسود نے میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی۔ ڈی سی آفس آمد کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ صوبائی وزرائ مشتاق غنی،علی امین گنڈا پور اور اشتیاق ارمڑ تھے۔ ڈی سی آفس آمد کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ دس گاڑیاں اور چھ پروٹوکول موٹر سائیکلیں تھیں جبکہ خیبر روڈ کو بھی بند کر دیا گیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…