لاہور (نیوزڈیسک) ریحام خان سے شادی کیوں کی؟بھارتی ٹی وی پر سوال،عمران خان کا فوری جواب،عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریحام خان ایک اچھی ماں اور ورکنگ ویمن ہیں مجھے یہ ہی بات پسند آئی تھی انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلا ہونے والا انٹرویو دیکھ لیں آپ کو ساری بات سمجھ آجائے گی، انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کی مقبول ترین شخصیت ہیں ،پاک بھار ت سیریز ہونی چاہئے ۔