جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان اور افغانستان میںنیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک)افغان حکومت نے پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اوربھارت جانیوالی گیس پائپ لائن کی حفاظت کیلئے افغان طالبان پراپنے اثرورسوخ کے استعمال کرنے کی بات کی تھی۔کابل میں اتوار کوافغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیا کہ خواجہ آصف کابیان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصورکیاجاتاہے اوراس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے عدم مداخلت کی پالیسی سے متصادم ہیں ۔یادرہے کہ خواجہ آصف نے ہفتے کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ گیس منصوبہ پاکستان سمیت دیگرممالک کیلئے اہم ہے اور اس کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان افغان طالبان پراپنااثرورسوخ استعمال کرسکتاہے۔صدارتی محل کے بیان میں کہاگیاکہ افغانستان کی سیکیورٹی فورسزاپنے علاقے کی تقریباً700کلومیٹر پائپ لائن کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کیاجائے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہے۔بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیردفاع کے بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے کچھ اہلکار اور رہنما اب بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت میںدلچسپی رکھتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…