اسلام آباد (آن لائن) حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بدعنوانی نہ کرنے اور اس کو ثابت کرنے کے لئے دیئے جانے والے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی بدعنوانی عوام الناس کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ق) ، تحریک انصاف ، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتیں مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہونے والی بدعنوانیوں کا پردہ چاک کریں گی ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے چیلنج کیا ہے کہ ان کی حکومت میں کسی بھی قسم کی اگر کوئی بدعنوانی ہوئی ہے تو اس کو سامنے لایا جائے ۔