پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 15 اور 16 دسمبر کو صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 دن کی چھٹیاں سانحہ ا?رمی پبلک سکول کی پہلی برسی کی تقریبات کے حوالے سے کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 16 دسمبر کی چھٹی کے حوالے سے عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات میں تضاد سامنے ا?یا تھا۔ ایک طرف عمران خان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو چھٹی ہوگی جبکہ دوسری طرف پرویز خٹک کا بیان سامنے ا?یا تھا کہ 16 دسمبر کی چھٹی کی تو لوگ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو بھول کر گھروں میں بیٹھ جائیں گے تاہم عمران خان کے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی طرف سے خیبرپختونخوا میں ایک کی بجائے 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاہے۔