اسلام آباد (آن لائن) ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 88 فیصد شوہر اپنی بیویوں کو ان کے اصل نام کی بجائے نک نیم سے پکارتے ہیں جبکہ بیویاں بھی شوہروں کو ان کے اصل نام کی بجائے پیار بھرے نام سے پکارتی ہیں یہ سروے ایک بین الاقوامی تنظیم کے تحت کرایا گیا ہے جس میں ملک بھر سے 24 ہزار سے زائد خواتین و حضرات سے ان کی رائے پوچھی گئی ہے اور پیار بھرے ناموں بارے پوچھا گیا ہے زیادہ تر خواتین و حضرات نے اصل نام کی بجائے پیار بھرے نام سے پکارا جاتا ہے ۔