لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان نے پی آئی اے کی نجکاری کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں کر پشن کی بو آرہی ہے مگر اس میں مکمل شفافیت سے ہو نا چاہیے ۔ ہفتے کوبھارت سے لاہور واپس پہنچنے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر عمران خان نے شاہ محمودقر یشی سمیت دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں شر کت کی اور ان کو تحر یک انصاف کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کر نے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کر رہی ہے مگر اس منصوبے سے کر پشن کی بو آرہی ہے اگر نجکاری کر نی ہے تو اس میں شفافیت ہونی چاہیے اور کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جا ناچاہیے بلکہ انکو ملازمت کے حوالے سے مکمل تحفظ ملنا چاہیے ۔