اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شجاعت عظیم کو سپریم کورٹ نے کام سے روکنے کا حکم دیا ہے جس ضمن میں شجاعت عظیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزیر اعظم میاںنواز شریف سے رابطہ نہیں ہو سکا ۔البتہ اٹارنی جنرل جواب جمع کروانے تک اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ نے مزید حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں شجاعت عظیم از خود پیش ہوں، جس پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پندرہ روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون شجاعت عظیم کو کام سے روک دیا گیا