کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے علاقہ میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق واقع رات کو آگ جلا کر سونے کے نتیجہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق رات کو سردی سے بچنے کیلئے ایک ہی خاندان کے لوگ جھونپڑی میں آگ جلا کر سو رہے تھے کہ آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جسکی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔