کراچی(نیوز ڈیسک) چند روز قبل ہونیوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کی صورتحال میں ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کرنے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔اس پیش رفت کے تحت پاکستانی حساس اداروں نے آپریشن میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ فسادات میںملوث دہشتگردوں کی نئی فہرست مرتب کی ہے ۔ حسب سابق اس فہرست میں موجود سب سے زیادہ دہشتگردوں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے جب کہ چار دیگر جماعتوں کے لوگ بھی اس کا حصہ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل 151 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم ، 27 کا مہاجر قومی موومنٹ سے ہے جب ککہ اس فہرست میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 7 گینگ وار کے 4 جئے سندھ کا ایک کارکن شامل ہے ۔ روزنامہ جنگ ذرئع کے حوالے سے کہا ہے کہ فہرست میں موجود دہشتگرد لسانی ، مذہبی اور قومیت کی بناءپر قتل کی وارداتیں کرتے ہیں ۔ حساس اداروں کی جانب سے بنائی گئی فہرست میںشامل متعدد ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں جب کہ فہرست میں ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی شامل ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ملزمان کیخلاف جلد گھیرا تنگ کرلیاجائے گا اورفہرست میں موجود ملزمان کو جہاں اور جیسے کی بنیاد گرفتار کیاجائیگا۔