اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک خبر کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق میں اہم کردار عمران کی بڑی بہن علیمہ خان نے ادا کیا جو ان دنوں نمل کالج کے لئے فنڈ ریزنگ کی غرض سے امریکہ میں ہیں۔ علیمہ خان نے ریحام اور عمران کی شادی کے بعد نمل کے معاملات میں حصہ لینا چھوڑ دیا تھا۔ عمران خان کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق علیمہ خان ماضی میں جمائمہ سے بھی شادی کے خلاف تھیں تاہم بعد میں وہ مان گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران نے اپنی بہنوں خصوصا علیمہ کو ریحام کے حوالے سے منانے کی بہت کوشش کی تھی مگر بہنیں نہیں راضی ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے صاف کہہ دیا تھا کہ ریحام کی موجودگی میں وہ زندگی بھر عمران سے بات نہیں کریں گی اور یہ بھی کہا تھا کہ ریحام جیسی عورتیں شمع محفل تو ھوسکتی ہیں مگر گھر کی رونق بننے کی اھلیت اور خصوصیت سے عاری ہیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان نمل کالج کی کرتا دھرتا ہیں اور تمام معاملات میں انکی مرضی چلتی ہے