نیویارک(نیوز ڈیسک) نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفیئر افسر مرید رحیموں کے 20سالہ بیٹے عبد الرحمٰن رحیموں کو 13سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد اس پر 4الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ 20ہزار ڈالر کے عوض ملزم کی ضمانت پر رہائی کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا واقعے کو نمایاں طور پر شائع اور نشر کر رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے پاکستانی قونصلیٹ کے افسر مرید رحیموں کے 20سالہ نوجوان بیٹے کو پولیس نے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی حکام نے پاکستانی قونصل خانے کو گرفتاری سے آگاہ کردیا‘ امریکی ذرائع کے مطابق 20سالہ محمود الرحمٰن رحیموں عرف ’رے‘ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی کا آغاز اکتوبر میں کیا اور پھر چند جگہوں پر آپس میں ملاقاتیں بھی کیں۔ گزشتہ ہفتے دونوں نے ایک ہوٹل میں ملاقات کی اور جسمانی تعلق قائم کیا، جبکہ لڑکی کے ساتھ آنے والی سہیلی ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم میں بیٹھی رہی۔ اسی اثناءمیں باتھ روم میں بیٹھی لڑکی کے والد نے موبائل فون پر رابطہ کیا