لاہور(نیوز ڈیسک) ممبئی حملوں کے معاملے میں استغاثہ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اہم گواہ نے اپنی بات سے پلٹتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد زندہ پکڑا جانیوالا اور پھر پھانسی کی سزا ءپانیوالا واحد مجرم اجمل قصاب زندہ ہے ، بھارتی حکام میں بھی اس بیان سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے ایک اہلکار کے مطابق فرید کوٹ کے پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر مدثر لکھوی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے قصاب کو پڑھایا تھا اور وہ زندہ ہے ، اجمل قصاب اس اسکول میں تین سال تک پڑھا تھا ۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں دہشتگردی ، اینٹی عدالت اسلام آباد کے جج نے کل سماعت کی ، کل ہی وزیر خارجہ سشما سوراج اورپاکستان وزیراعظم کے خارجہ امور کے سرتاج عزیز کے درمیان ہوئی ملاقات میں پاکستان نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ممبئی حملوں کے کیس کی سماعت کے جلد فیصلے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں افسر نے کہا ، ہیڈ ماسٹر نے اجمل قصاب کے زندہ ہونے کا دعویٰ کرکے استغاثہ کیلئے بہت شرمند گی والی حالت پیدا کردی ۔