اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

محمد عامر کا مشکوک رویہ،پی سی بی کی مہربانیوں نے مزید سوال اٹھادیئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) محمد عامر کا مشکوک رویہ،پی سی بی کی مہربانیوں نے مزید سوال اٹھادیئے،سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث رہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پی سی بی کی ہدایات کے باوجود اپنے رویے میں انکساری لانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ عامر کو ٹیم میں لانے کو ان کے فیلڈ پر دکھائے جانے والے ڈسپلن سے مشروط کیا گیا ہے لیکن عامر مسلسل ان ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف میچ میں محمد حفیظ کو آو¿ٹ کرکے جس طرح اپنی بائیں ٹانگ فضا میں لہرائی اس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ انہوں نے حفیظ کے اپنے بارے میں دیئے گئے ریمارکس کا بدلہ لینے کے چکر میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ایک سزا یافتہ اور جونیئر کھلاڑی اپنے سینئر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ واضع رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ محمد عامر کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے ایک پلان بنایا ہوا ہے جس کے تحت پہلے اسے اپنا رویہ بہتر بنانے کو کہا جائے گا جس کے بعد اسے یہ بھی بتایا جائے گا کہ اسے کیسے اپنے دیگر کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…