لاہور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعطیل کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت کا اعلان پر اعلان،ایک اور اہم فیصلہ، محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے 10سرکاری اسکولوں کو شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے نام سے منسوب کردیا ،پنجاب کی ہر ڈویژن میں ایک اسکول کو شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے نام دیا گیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکول اب شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کہلائیں گے۔ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں واقع بوائز و گرلز اسکول کو گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی اسکول کا نام دیا گیا ہے۔بہاولپور میں سیٹلائٹ ٹان میں واقع اسکول، ڈی جی خان میں اسکول نمبر دو، گوجرانوالہ میں چک جگنا، چکلالا راولپنڈی میں پی اے ایف بیس اقبال کیمپس کا تبدیل کر کے شہدائے اے پی ایس میموریل رکھ دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں محمد آباد، سرگودھا، چاہ بوہڑ والا ملتان، ساہیوال میں واقع سرکاری اسکولوں کے بھی نام تبدیل کر کے شہدائے اے پی ایس میموریل سے منسوب کیے گئے ہیں۔