ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کااعلان

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے متاثرین شمالی وزیرستان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے مطالبات جلد تسلیم کئے جائیں، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ہارون بشیر بلور نے کہا کہ وزیر ستان کے آئی ڈی پیز ملک میں قیام امن کیلئے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں اور ایک طویل عرصہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کو کسی قسم کا ریلیف تک فراہم نہیں کیا گیا بلکہ ایک دوسرے پر الزامات اور اپنی ذمہ داریاں ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف رہیں ، انہوں نے کہا کہ متاثرین کیلئے اعلان کردہ کروڑوں روپے کے فنڈزکے اعلانات صرف کاغذوں تک محدود رہے اور متاثرین کو کچھ بھی نہیں دیا گیا ہارون بشیر بلور نے کہا کہ وزارت سیفران کے احکامات کے باوجود وزیرستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیلئے ایک فیصد کوٹہ بھی مختص نہیں کیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین شمالی وزیرستان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کر کے ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…