کراچی ((نیوزڈیسک )پاکستان سے ڈالرز کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی،امریکی ادارے کی رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا، امریکی تھنک ٹینک کے مطابق 10 سالوں کے دوران پاکستان سے چوری چھپے 2 ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں کی تجوریوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ امریکی تھنک ٹینک کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے جن بڑے 149 ممالک سے غیر قانونی رقم باہر بھیجی گئی ان میں پاکستان کا نمبر 109 ہے۔ صرف 2010 کے دوران پاکستان سے 72 کروڑ ڈالرغیر قانوی طریقے سے باہر منتقل کر دیئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی رقم کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو 2004 سے 2013 کے دوران 7?8 ہزار ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ پیسہ چوری چھپے چین سے بھیجا گیا جس کی مالیت 1400 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ غیر قانوی فنڈز کی منتقلی میں کرپٹ افسران کا کالا دھن ، ڈرگ کا پیسہ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔