سانگلا ہل (نیوزڈیسک) سانگلا ہل کے نواحی گاﺅں مصطفی آباد کا رہائشی محمد اسلم پانچ سال سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں محنت مزدوری کر رہا تھا جہاں پر اس کا انتقال ہو گیا۔ اس کی میت کو جدہ ہسپتال والوں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جدہ میں محمد اسلم کے دوسرے بھائی اور دوستوں نے اس کی میت کو پاکستان بجھوانے کے لئے سعودی حکومت سے رابطہ کیا تو حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ محمد اسلم کے ویزے اور دیگر ریکارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے اس پر اب اس کی میت واپس نہیں بھیجی جا سکتی۔ ادھر پاکستان میں اس کے بیوی اور بچے یہ خبر سن کر صدمے سے نڈھال ہو گئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستانی اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی میت کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی جائے گی۔