اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

امین فہیم کی خالی نشست پر الیکشن کی تیاریاں،تین نام سامنے آگئے،اہم امیدوار کے فیصلے نے سب کو چونکادیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالا(نیوزڈیسک)امین فہیم کی خالی نشست پر الیکشن کی تیاریاں،تین نام سامنے آگئے،اہم امیدوار کے فیصلے نے سب کو چونکادیا،مٹیاری قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 18جنوری کو ہوں گے، 76نامزدگی فارم وصول، 3آزاد امیدواروں نے فارم جمع کروادیئے۔ گذشتہ عام الیکشن میں مخدوم امین فہیم کے سامنے مدِ مقابل بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والے مخالف عوامی اتحاد ،فنکشنل لیگ کے امید وارحاجی عبد الرزاق میمن نے سب کو چونکادیا انہوں نے عوامی اتحادسے علیحدہ ہوکر آزاد امیدوار کی حیثیت میں نامزدگی فارم وصول کرلیا،جمعہ کو فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ (آج)کومخدوم سعید الزماں اور دیگر فارم جمع کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد NA-218مٹیاری قومی اسیمبلی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 18جنوری کو ہوں گے اس سلسلے میں مخدوم ہاو¿س،سروری جماعت پاکستان کے گدی نشین اور صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو امیدوار کے بطور نامزد کرکے الیکشن کمیشن مٹیاری سے نامزدگی فارم وصول کرلیا ہے جبکے ان کے سامنے آزاد،جے یوآئی،سمیت مختلف پارٹیوںکے تاحال76نامزدگی فارم وصول کئے ہیںجس میں آزاد امیدوار ثناءملوکھانی،سید فرماں شاہ،جان محمد جکھرانی بلوچ نے نامزدگی فارم جمع کرادیئے ہیں،ذرائع کے مطابق آزاد امیدوار سندہ میمن اتحاد حاجی عبد الرزاق میمن ،جے یوآئی کے تاج محمد ناہیوں ،امداد سولنگی،سارنگ دیگروں نے نامزدگی فارم وصول کئے ہیں واضع رہے کے مٹیاری ضلع میں گذشتہ عام الیکشن میں اہم حیثیت میں مقابلہ کرنے والے عوامی ،میمن اتحاد، فنکشنل لیگ کی جانب سے مخدوم ہاو¿س کے نامزد امیدوار مخدوم سعید الزماں کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا یہ بھی واضع رہے کے گذشتہ عام الیکشن میں سندہ میمن اتحاد کے صدر حاجی عبد الرزاق میمن عوامی اتحاد کے ساتھ میمن اتحاد میں شامل تھے جنہوں نے تاحال اکیلے اور آزاد نشست پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کرتے ہوئے نامزدگی فارم وصول کیا ہے،ان کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں سید شہاب الدین شاہ حسینی،نواز لیگ کے بغاوتی گروپ مخدوم عطا حسین ،پیر مجدد سرہندی شامل بتائے جاتے ہیںالیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میںڈسٹرکٹ رٹرننگ افسراعجاز انور چوھان اور رٹرننگ افسر سعید سومرو کو تعینات کیا گیا ہے اور الیکشن کے حوالے سے سامان بھی کچھ پہنچ گیا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…