کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کاانتخاب،ن لیگ کے نمائندے اعلی قیادت سے ناراض ،شدید اختلافات. مسلم لیگ ن کا کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی جانب سے کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ اعلی قیادت کی جانب سے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیے جانے پر کامیاب امیدواروں نے شدید اظہار ناراضگی کیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے قیام کیلئے کسی صورت پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم کیساتھ الحاق نہیں کریں گے