کوئٹہ(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی بنائے جانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے عبدالمالک کو عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سپیکر بلوچستان اسمبلی بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیاگیاہے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی کا عہدہ گزشتہ سات ماہ سے خالی ہے جبکہ ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو قائم مقام سپیکر کے فرائض انجا م دے رہے ہیں