اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے ایک ایسا جدید ترین ہتھیار حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جس کے بارے میں سن کر بھارتی فوج کوایک بڑاجھٹکالگ گیاہے ۔ پاکستان امریکہ سے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35خریدنے جا رہا ہے۔ ایک انگریزی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ امریکہ سے سٹیلتھ سنگل انجن ایف 35خریدنے کے لیے بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف 35جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار ہے جو امریکہ نے تیار کیا ہے۔ اس لڑاکا طیارے میں ایسا ریڈار اور برقناطیسی جنگی نظام نصب کیا گیا ہے جو کسی بھی طرح کی جنگ کے لیے انتہائی باصلاحیت ہے۔ یہ جہاز ایٹمی ہتھیار لیجانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ترین ریڈار بھی اس کا سراغ لگانے سے قاصر رہتے ہیں۔