پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں خریداری سے 229پوائنٹس کا اضافہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدرمیں 3روز کے دوران 2 فیصد اضافے اور انسٹیٹیوشنز کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بارپھر تیزی کا رحجان غالب ہوگیا جس کے نتیجے میں طویل مزاحمت کے بعدانڈیکس کی33000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تیزی کے باعث58.85 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں26 ارب90 کروڑ17 لاکھ33 ہزار208 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، دیگر ا?رگنائزیشنز اور بروکرز کی جانب سے 44 لاکھ56 ہزار 666 ڈالر کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود کاروبارکے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے2 لاکھ12 ہزار468 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے74 ہزار698 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے29 لاکھ63 ہزار721 ڈالر اورانفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے12 لاکھ5 ہزار778 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 228.55 پوائنٹس کے اضافے سے33020.26 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس175.83 پوائنٹس بڑھ کر 19384.26 ، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس395.75 پوائنٹس اضافے سے 15811.78 اور ا?ل شیئراسلامک انڈیکس 107.89 پوائنٹس کے بڑھ کر 11610.52 ہوگیا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.44 فیصد زائد رہا اور19 کروڑ54 لاکھ23 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 350 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں206 کے بھاو¿ میں اضافہ، 123 کے دام میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاو¿150 روپے بڑھ کر3150 اور فروز سنز لیب کے بھاو¿ 51.42 روپے بڑھ کر1079.87 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاو¿ 415 روپے کم ہوکر7885 اور انڈس ڈائینگ کے بھاو¿55 روپے کم ہو کر 1045 روپے ہوگئے



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…