اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونین کونسل 33میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران بالٹی پینل کلین سویپ کر گیا ،یونین کونسل 33 کوہاٹی بازار میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران کے چیئر مین سمیع گل خان کامیاب قرار پائے، اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مرزا منصور بیگ کامیاب قرار پائے تھے،بالٹی پینل کے امیدوار برائے چیئر مین سمیع گل خان اور وائس چیئر مین صالحین قریشی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دورخواست کی تھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بالٹی پینل کو 2164جبکہ ن لیگ کو2114ووٹ ملے ،یونین کونسل 33سے بالٹی پینل نے کلین سویپ کر دیا،سمیع گل خان اور صالحین قریشی نے کہا ہے کہ ہم بھی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں اور میئر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار کو ووٹ دینگے