کراچی(نیوزڈیسک)وہی ہوا جس کا ڈرتھا،ڈاکٹر عاصم کیلئے پریشانیاں بڑھ گئیں،سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 13 مارچ 2016 تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ درخواست گزار پہلے عدالت کو مطمئن کرے اور بتائے کہ مقدمہ فوجی عدالت میں کیوں چلایا جائے اور آئندہ سماعت پر درخواست گزار ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم مقدمے کی ایف آئی آر اور الزامات فوجی عدالتوں کے قانون کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔ این جی او نے ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی درخواست دائر کی ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تصورکئے جاتے ہیں اورپیپلزپارٹی ان کی گرفتاری پر حکومت سے سخت نالاں ہے، اگر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کامقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کے حق میں فیصلہ سنادیا تو ڈاکٹر عاصم کے لئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔