منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ کو جھٹکے ،دو اہم رہنما سنگین معاملات میں پھنس گئے،حکومت کو کارروائی کی اجازت دینی ہی پڑ گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )ن لیگ کو جھٹکے ،دو اہم رہنما سنگین معاملات میں پھنس گئے،حکومت کو کارروائی کی اجازت دینی ہی پڑ گئی،ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر) برہان علی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے ،ثبوتوں کی فرانزک رپورٹ آنے پرفیصلہ کیا جائے گا،آصف ہاشمی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں الزام ثابت ہونے پر ریڈ وارنٹ جاری کرا کے انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد رشوت ستانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب برہان علی نے کہا کہ بغیر کسی دباﺅ کے اپنا کام کر رہے ہیں ۔کرپشن کی اطلاعات پر بلاتفریق کارروائی کی جاتی ہے ، نیب پنجاب سویا نہیں بلکہ مختلف کیسز پر کام کر رہا ہے، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک اور کسی کو فیور دینے کی باتیں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست ملتے ہی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی بلکہ اس کے لئے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مزید مراحل ہیں اور مکمل ثبوت ملنے پر گرفتاری کا مرحلہ آتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کے بورڈ نے صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،رانامشہودکے خلاف ثبوتوں کی فرانزک رپورٹ آنے پرفیصلہ کیا جائے گا۔مختلف سیاسی جماعتوں کے دس سے بارہ لوگوں کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر ضرور کٹہرے میں لایا جائے گا۔ باقاعدہ عدالتی نظام موجود ہے کسی بھی ملزم کو اپنی صفائی کا پورا موقع ملتا ہے۔ڈی جی نیب نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں جونہی تحقیقات مکمل ہوں گی اور کیس ثابت ہو گیا تو انہیں وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکتے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسورکے خاتمے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…