کراچی( نیوزڈیسک) رینجرز کی مزیدتعیناتی کامعاملہ ،وفاق نے اہم اقدام اٹھانے کافیصلہ کرلیا۔4 روز گزر نے کے باوجود کراچی میں آپریشن میں مصروف رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہو سکی، سندھ حکومت کی خاموشی پر وفاق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت اختیارات کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع نے ایک نجی ٹی وی چینل کوبتایاکہ صوبائی حکومت نے توسیع نہ کی تو یہ کام مرکزی حکومت خود کرے گی۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت وزارت داخلہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔جبکہ رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توثیق کی قرارداد کو جمعرات کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے، تاہم اختیارات کے حوالے سے قرارداد میں کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا۔