اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ سے درخواست کی ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہ لے جایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ نے وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہ لے جایا جائے۔ اگر رینجرز کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں براہ راست رابطہ کرکے بتایا جائے۔ اس معاملے کو سندھ اسمبلی میں لے جانے سے عوام میں کراچی آپریشن سے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔