لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق لاہور کے علاقے دھرم پورہ سے ہے۔ سشما سوراج نے دھرم پورہ کا نام تبدیل نہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔