ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ اسٹیشن پرہنگامہ آرائی کرنے پر صوبائی وزیرسردارعلی امین گنڈا پورپرفرد جرم عائد کر دی گئی۔بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ اسٹیشن پرہنگامہ آرائی اور بدنظمی کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف اور وزیرمال خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈہ پور جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پرفرد جرم عائدکردی گئی جب کہ علی امین گنڈا پور نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ پیشی 14 فروری2016ئ مقررکر دی ہے