اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بالآخر 25سال بعد پاکستان کیلئے خوشی کی خبر آہی گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالآخر 25سال بعد پاکستان کیلئے خوشی کی خبر آہی گئی،تاپی (ترکمانستان ¾افغانستان ¾پاکستان، انڈیا) گیس منصوبے کی تعمیر 25سال بعد بالآخر شروع کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ¾10 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کی گراو¿نڈ بریکنگ کی تقریب 13 دسمبر کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آبادمیں ہوگی، اس تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم ڈی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت نے بتایا کہ ملکی گیس کی طلب کے پیش نظر ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے پر 1990 میں مذاکرات شروع ہوئے ¾ افغانستان میں خانہ جنگی اور دیگر مختلف مسائل کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا ¾ 25سال کی کاوشوں کے بعد بالاخر گیس پائپ لائن کی تعمیر پر 13دسمبر کو کام شروع ہو جائےگا اس منصوبے کی گراو¿نڈ بریکنگ کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، بھارت اور افغانستان کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے لیے تاپی گیس منصوبہ بہت بڑا چیلنج تھا ¾ کئی سالوں کی کاوش کے بعد 2012 میں تاپی گیس منصوبے کے گیس سیل پرچیز معاہدے پر دستخط ہوئے ¾یہ منصوبہ پاکستان کےلئے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، 2019 میں ٹاپی گیس منصوبے سے پاکستان کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ایم ڈی مبین صولت کے مطابق ٹاپی منصوبے سے افغانستان کو 500 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ، پاکستان کو ایک ارب 32کروڑ اور بھارت کو بھی ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملے گی ¾ بھارت سالانہ 200 تا 250 ملین ڈالر ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرےگا ¾ پاکستان یہی رقم بطور ٹرانزٹ فیس افغانستان کو ادا کردےگاانہوںنے کہاکہ تاپی گیس منصوبے پر 10 ارب ڈالر لاگت آئےگی ¾ گیس پائپ لائن منصوبے کے 5 فیصد شیئر ز پاکستان نے اور 5 فیصد بھارت نے خریدے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان نے گیس فیلڈ ڈویلپ کرنے کےلئے جاپان سے معاہدہ کرلیا ہے ¾جاپانی ماہرین ترکمانستان میں گیس فیلڈ ڈیولپ اور آپریٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے حالات اس منصوبے پر اثرانداز نہیں ہوں گے، معاہدے کے مطابق پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن ہندوستان میں داخل ہوگی، بھارت نے اگر گیس خریدنے یا اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کی تو معاہدے کے تحت ترکمانستان ہندوستان پر جرمانہ عائد کرنے کا مجاز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…