کراچی (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کی اسمبلی سے منظوری لینا آئینی تقاضہ ہے ، وفاق سے کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے، وہ منگل کے روز مقامی ہوٹیل میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے سامنے رینجرز اور پولیس کی بہتر کاکردگی کی تعریف کی ،لیکن ان کے اختیارات میں توسیع آئینی معاملہ ہے ، انہون نے کہاکہ رینجرزکے اختیارات کے توسیع کا معاملہ اب اسمبلی میں لیکر جائیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وفاق آپ سے وعدے تو کر لیتا ہے لیکن پورے کیوں نہیں کئے جاتے ، تو وزیر اعلیٰ سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کیوں وفاق سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم وفاق سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فنڈز کی جلد فراہمی کا یقین دلایا ہے۔