اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کو پَر لگ گئے،108روپے کے قریب پہنچ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بینک ٹرانزیکشن پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے تجارتی شعبوں کی امریکی ڈالر میں باہمی لین دین اور40 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے پرملکی معیشت کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں وافواہوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں بدھ کوامریکی ڈالر کی قدربڑھ کر 108 روپے کے قریب پہنچ گئی۔مارکیٹ میں اگرچہ قیمت 107.40 روپے ہے تاہم مذکورہ قیمت پرڈالر دستیاب نہیں اور طلب گاروں کو ڈالر 107.60 تا107.80 روپے کے حساب سے ڈالرمل سکا، اس طرح رواں ہفتے کے ابتدائی 3 یوم کے دوران ڈالر کی قدر میں 40 تا80 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھ کر105.57 روپے پر ا?گئی ہے۔اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں میں یہ تاثر ابھر کر سامنے آرہا ہے کہ حکومت کمزور معاشی حالات کے پیش نظر اضافی ٹیکسز عائد کررہی ہے اور کمزورمعیشت کی صورت میں امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدرمزید تنزلی کا شکار رہے گی، انہی خدشات کے سبب سرمایہ کاروں نے ڈالر کی خریداری کرکے ہولڈ کرنا شروع کردیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں طلب کے مطابق ڈالر کی رسد نہیں، ان عوامل کے باعث خطرہ ہے کہ امریکی ڈالر نئے ریکارڈ قائم کریگا۔ذرائع کے مطابق تجارتی حلقے حکومتی پالیسیوں اور اچانک معاشی اقدامات سے خائف ہیں، یہی وجہ ہے کہ تاحال تاجربرادری نے بینک ٹرانزیکشن ٹیکس قبول نہیں کیا اور لین دین کامتبادل نظام اختیار کرلیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…