کراچی(نیوزڈیسک)بزنس مین پینل (بی ایم پی)کے وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں صدارتی امیدوارسنیٹرحاجی غلام علی اور فرسٹ وائس چیئرمین میاں زاہد حسین اورچیئرمین سندھ ریجن زکریاعثمان نے کہاہے کہ 40ارب روپے کا منی بجٹ ٹڈاپ کی نااہلی کا شاخسانہ ہے ،صورت حال یہی رہی تومزید 150ارب روپے کے ٹیکس لگیں گے۔منگل کو بی ایم پی کے آفس سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹڈاپ کی نااہلی کے باعث رواں سال برآمدات میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔اسی کمی دیکھتے ہوئے حکومت نے 40ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا ہے ۔ اگرسی ای اوٹڈاپ اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے صرف کرتے توآج منی بجٹ نہ آتا۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیر سی ای اوٹڈاپ نامزد ہونے کے بعد سے ٹڈاپ کے معاملات دیکھنے کی بجائے فیڈریشن کے معاملات چلارہے ہیں۔اب بھی وقت ہے کہ وہ ملک کی خاطرفیڈریشن کے بجائے ٹڈاپ معاملات پرتوجہ دیں۔انہوں نے اسی طرح اپنی آنکھیں بندرکھی توحکومت ایک اور منی بجٹ کے زریعے مزید150ارب روپے کے ٹیکس عائد کردے گی ۔انہوں نے کہاکہ2015کے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ایس ایم منیرایک ایسے صدر کولائے تھے جنہوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کی بجائے حکومتی بی ٹیم کا کردار اداکیا ۔انہوں نے کہاکہ حقیقی بزنس مین مشکلات کا شکار ہیں،ودہولڈنگ ٹیکس کی تلوار نے چھوٹے اور بڑے تاجروں کو بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا کررکھاہے۔جب ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے تاجربرادری سڑکوں پر احتجاج کررہی تھی توفیڈریشن کے صدر تاجربرادری کا ساتھ دینے کی بجائے حکومت کی ہاں میں ہاں ملارہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے 2016کے انتخابات کے لیے بھی ایس ایم منیرنے صدرکے لیے ایک ایسے شخص کو نامزدکیا ہے جس کا ماچس کی ایک ڈبیہ کے برابربھی بزنس نہیںہے ۔دوسری جانب بزنس مین پینل نے ایک ایسے شخص کو صدارتی امیدواربنایا ہے ،جوبزنس کمیونٹی کے مسائل کو نہ صرف سمجھتا ہے بلکہ حل کرنا بھی جانتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ کے فضل وکرم سے بزنس مین پینل سلطان چاولہ کی قیادت میں ایک بار پھربرسراقتدارآکر فیڈریشن کو بزنس کمیونٹی کی طاقت سے چلائے گااور ودہولڈنگ ٹیکس سمیت بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل فیڈریشن ہاﺅس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل پرآوازاٹھائی جاتی تھی مگراب صورت حال یہ ہے کہ اس ادرے میں بزنس کمیونٹی کے خلاف سوائے سازشوں کے کچھ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ بزنس مین پینل فیڈریشن ہاﺅس کو ایک بار پھر بزنس کمیونٹی کا حقیقی ادارہ بنائے گا۔
40ارب روپے کا منی بجٹ کیوں پیش کیاگیا؟، اگلے اقدام کے انکشاف نے عوام کے ہوش اُڑادیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا



















































