اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تیز بارش،طائف میں سیلابی صورتحال

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، قصیم بریدہ میں جدہ کے بعد سب سے زیادہ بارش 104ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں گزشتہ 36گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دار لحکومت ریاض میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اور ابتک 25ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تمام انڈ ر پاس ٹریفک کے لیے بند کردیے گیے ہیں، مخرج نمبر 33،34کی سڑکیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔ ادھر ریاض ریجن کے شہروں وادی لبن ، شقراء ،المزاحمیہ ،المجمہ اور الدوادی میں بارش اور تیز ہواؤں کے بعد سڑکیں زیر آب آنے سےکئی درخت اکھڑ گئے جبکہبل بورڈز سڑکوں پر آ گرے ہیں،جس کے باعث درجنوں گاڑیاںپھنس گئیں،کئی عمارتوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے محکمہ شہری دفاع ،ٹریفک پولیس،بلدیاتی ادارے متحرک ہو گے ہیں۔دفتروں میں حاضری کم رہی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معطلہوگئی ہیں۔دوسری جانب طا ئف میں وادی حنیفہاورالرکیہ میں بارش سےسیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بارشوں کے بعدمکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ ،جدہ سمیت مختلف شہروں میں موسم یکسر تبدیل ہو گیا ہے اور کافی ٹھنڈی ہوگئی ہے، بدھ کومکہ میں درجہ حرارت 29،جدہ 30،مدینہ اور طائف 14اورریاض میں 17 ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…