لاہور(نیوزڈیسک) لاہور اورنج ٹرین منصوبے پر بیک وقت دس مختلف مقامات پر کام جاری ہے، منصوبہ جون 2017ء میں مکمل کر لیا جائیگا جس پر یک کھرب 65ارب روپے کی لاگت آئیگی۔27 عشاریہ ایک کلو میٹر طویل ٹریک کے 26مقامات پر سٹیشن اور ایک ڈپو بھی تعمیر کیا جائیگا،2 سٹیشن انڈر گرائونڈ بنیں گے، 25.4کلومیٹر حصہ زمین سے چھ میٹر بلندی پر تعمیر کیا جائیگا جبکہ 1.7کلومیٹر حصہ زیر زمین ہو گا، ٹریک کی تعمیر ایل ڈی اے 40ارب روپے میں تعمیر کرائیگاجبکہ متاثرہ افراد کو ادائیگیوں کیلئے 13ارب روپے سے زائد رقم کی منظوری دیدی گئی۔روزنامہ نوائے وقت لاہورکے صحافی سیدعدنان فاروق کی رپورٹ کے مطابق روزانہ اڑھائی لاکھ افراد ٹرین سے استفادہ کریں گے بعدازاں یہ تعداد پانچ لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائیگی۔ اورنج لائن ٹرین کے 26سٹیشن علی ٹائون، ٹھوکر نیاز بیگ‘ کینال ویو‘ ہنجر وال‘ وحدت روڈ‘ اعوان ٹائون‘ سبزہ زار‘ شاہ نورسٹوڈیو‘ صلاح الدین روڈ‘ بند روڈ‘ سمن آباد موڑ‘ گلشن راوی‘ چوبرجی‘ لیک روڈ‘ جی پی او‘ لکشمی چوک میکلوڈ روڈ‘ ریلوے سٹیشن‘ سلطان پورہ‘ انجینئرنگ یونیورسٹی‘ باغبانپورہ‘ شالامار باغ‘ پاکستان منٹ‘ محمود بوٹی‘ سلامت پورہ‘ اسلام پارک اور ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ ٹرین سٹیشن کے ڈیزائن میں معمولی نظرثانی بھی کی گئی، لمبائی میں اضافہ جبکہ چوڑائی کم کی گئی، ہر سٹیشن دو منزلہ ہو گا پہلی منزل پر ٹکٹ گھر،کنٹین، دکانیں ،واش رومز جیسی سہولتیں ہونگی جبکہ پلیٹ فارم دوسری منزل پر ہوگا۔ منصوبے کیلئے 1165 کنال 15 مرلے اراضی حاصل کی جائیگی جس کی ادائیگی کا مجموعی تخمینہ 13ارب 17 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار تخمینہ لگایا گیا۔ تخمینہ کے مطابق ڈیراں گجراں کی پانچ کنال سے زائد اراضی کیلئے 10 لاکھ 50 ہزار فی مرلہ، اسلام پارک، سلامت پورہ کی 6 کنال 20 مرلہ اراضی کیلئے ساڑھے 12 لاکھ فی مرلہ، محمود بوٹی کے ایک کنال کیلئے 20 لاکھ روپے فی مرلہ، شالامار باغ سے ملحقہ 9 کنال 6 مرلے کیلئے 20 سے 25 لاکھ فی مرلہ، باغبانپورہ ساڑھے 22 لاکھ یو ای ٹی 20 لاکھ، موضع اچنت گڑھ 15 لاکھ فی مرلہ، موضع قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26 لاکھ، لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ میں 27 لاکھ، لکشمی چوک ہال روڈ پر 30 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ موضع مزنگ چوبرجی 22 لاکھ، ایل او ایس اور چوبرجی کے درمیان اراضی 20 لاکھ، موضع نواں کوٹ، گلشن راوی اور سمن آباد 20 لاکھ اور موضع پکی ٹھٹھی میں یتیم خانہ اور سکیم موڑ کا 20 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک، ککے زئی، نیاز بیگ میں 20 لاکھ ٹھوکر نیاز بیگ ساڑھے 22، علی ٹائون 15 لاکھ، ڈیو کی تعمیر کیلئے موضع کوٹلی، گھاسی، ہندو گجراں ڈیڑھ لاکھ جبکہ باگڑیاں میں 50 ہزار فی مرلہ، سٹیبلنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے موضع رکھ کھمبا کمرشل میں 10 سے 15 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک نزد گرنا سٹیشن 6 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پیکیج ون کیلئے 37 کنال 8 مرلے جبکہ پیکیج 2 کیلئے 118 کنال 12 مرلے اور پیکیج تھری کیلئے 526 کنال 10 مرلے اور پیکیج 4 کیلئے 205 کنال اراضی حاصل کی جائیگی۔ ٹرین کو بجلی فراہمی کیلئے 12ارب روپے کی لاگت سے دو گرڈ سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ ایک گرڈ سٹیشن شاہ نور اور دوسرا انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب بنایا جائیگا۔
اورنج ٹرین منصوبہ میں مختلف مقامات پر کام جاری، ایک کھرب 65 ارب روپے لاگت آئیگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
-
ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ
-
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں! حقیقت یا افواہ؟
-
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسا فروں کیلئے اہم فیچرمتعارف کرادیا
-
سڑک اچانک پھٹی، کار خاتون ڈرائیور سمیت دھنس گئی!
-
پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ



















































