ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بیرونی سرمائے کے انخلا کے باعث حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک ) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے تحقیقاتی عمل، خام تیل و کموڈٹیز کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 33700 اور33600 پوائنٹس کی 2 حدیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید50 ارب94 کروڑروپے ڈوب گئے۔
ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، دیگر ا?رگنائزیشنز اور بروکرز نے 58 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس سے33800 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن غیرملکیوں کے33 لاکھ39 ہزار747 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں7 لاکھ81 ہزارڈالر، میوچل فنڈز 10 لاکھ 16 ہزاراور انفرادی سرمایہ کاروں کے6 لاکھ69 ہزارڈالرنکالنے سے تیزی برقرارنہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 161.32 پوائنٹس کی کمی سے33571.59 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 65.07 پوائنٹس گھٹ کر 19826.58، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس160.45 پوائنٹس کمی سے 55809.39 اور ا?ل شیئر اسلامک انڈیکس77.77 پوائنٹس کم ہو کر 15614.69 پر ا? گیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت9.72 فیصد زائد رہا اور 15 کروڑ77 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار377 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں99 کے بھاو¿ میں اضافہ، 251 کے دام میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…