اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے فوج کو گڈ گورننس کا بیان نہیں بلکہ ایکشن کرنا چاہیے تھا ، نواز شریف مارچ تک گھر چلے جائینگے یا پھر چھا جائینگے ، ڈاکٹر عاصم کا کیس سندھ ہائی کورٹ گیا تو رہا ہوجائے گا اگر فوجی عدالت گیا تو سزا ہو جائے گی ، مسلم لیگ (ن) بے ایمانی کی ایکسپرٹ ہے اور ٹیکنیکل کھیل کھیلتی ہے ، این اے 55 میں بلدیاتی انتخابات لڑینگے اور ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، ماروی میمن کا ڈومیسائل جعلی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ فرزانہ راجہ امریکہ بھاگ گئی اربوں روپے کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے فنڈز سے ہڑپ کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اس وقت حراست میں ہیں اگر ڈاکٹر عاصم کا کیس سندھ ہائی کورٹ گیا تو اسے آرام سے رہائی مل جائے گی لیکن اگر فوجی عدالت میں گیا تو پھر اسے ضرور سزا ہوگی آصف زرداری کا بھی اصل کیس عزیر بلوچ کا ہوگا سابق وزیر نے بھی آصف زرداری اور اداروں کے درمیان مفاہمت کرانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کنفیوژ دکھائی دیتی ہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 50,50 ہونگے لیکن وسیم اختر اور عامر خان کے خطابات سننے کے بعد کراچی میں اعلان جنگ نظر آرہی ہے کراچی میں خانہ جنگی کے اعلانات کو واپس لیا جائے اور امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں این اے 55میں الیکشن لڑینگے اور ڈٹ کر مقابلہ کرینگے مگر مسلم لیگ (ن) بے ایمانی کی ایکسپرٹ ہے نواز لیگ جمہوریت سے ٹیکنیکل کھیل کھیل رہی ہے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ بھر میں امن وامان نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کررہے ہیں مگر پنجاب میں راجہ رینٹل وکٹری کے نشان بناتا ہوا کورٹ سے باہر آتا ہے اور سیلاب زدگان کیلئے دیا جانے والا ہار ایک دوسرا سابق وزیراعظم لے کر رفو چکر ہوجاتا ہے آخر ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی کور کمانڈر کانفرنس میں فوج کو گڈ گورننس کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا بلکہ سیدھا سیدھا ایکشن لینا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بہت بڑا بلنڈر کیا ہے مارچ تک نواز شریف چھا جائے گا یا گھر چلا جائے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا خورشید شاہ اور نواز شریف کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ آرہا ہے ایل این جی کے جہازوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں مگر قیمت کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا سندھ میں بھی جتنی ضمانتیں ہوئی ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ملک میں قیادت اور انصاف کا قحط ہے شیخ رشید نے کہا کہ ماروی میمن کا ڈومیسائل جعلی ہے اس کا مسئلہ اسلام آباد کا نہیں بلکہ سندھ کا تھا جس کی وجہ سے مشرف کی نیندیں اڑ گئیں اور وہ رات بھر نہیں سوسکا اور اس نے دو دو سگار رات بھر لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بدین میں پیپلز پارٹی کو ذوالفقارمرزا نے کلین سویپ کرکے مولا جٹ بن گیا اور اس نے ثابت کردکھایا کہ واقعی وہ ٹھیک تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جس طرح مسلمانوں کیخلاف زہر اگل رہا ہے اس سے تمام مسلمان اکٹھے ہوجائینگے پہلی مرتبہ ہندوستان میں یوپی اور سی پی کے مسلمانوں کی آنکھوں میں چمک دیکھ رہا جو مودی کو لے ڈوبے گی۔
ن لیگ بے ایمانی کی ایکسپرٹ ،جمہوریت سے ٹیکنیکل کھیل کھیل رہی ہے،شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
-
ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ
-
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں! حقیقت یا افواہ؟
-
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسا فروں کیلئے اہم فیچرمتعارف کرادیا
-
عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ
-
سام سنگ نے نئے گلیکسی فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے
-
سڑک اچانک پھٹی، کار خاتون ڈرائیور سمیت دھنس گئی!



















































