جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

رکشے والوں کی باری آ گئی ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پشاور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کے لیے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی ہے۔24 نیوز کے مطابق کمشنر پشاور خالد محمود نے بتایا کہ اس وقت شہر کی سڑکوں پر ایک لاکھ سے زائد رکشے چل رہے ہیں، تاہم ان میں سے صرف 25 ہزار کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ باقی بڑی تعداد بغیر اجازت نامے کے سڑکوں پر موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے ایسے رکشوں کی نشاندہی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔انتظامیہ کے نئے منصوبے کے تحت شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں سمیت بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے رکشوں کے مخصوص راستے اور ان کے چلنے کے اوقات مقرر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس پر جلد عملدرآمد متوقع ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…