جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مولانا نے خود گرفتاری دی، آج بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے، ترجمان جے یو آئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق پارٹی ترجمان اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد جمعیت نے ملک میں ممکنہ تصادم، خونریزی اور بدامنی سے بچنے کے لیے خود گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔

اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور کے علاقے ٹھوکر پر 11 گھنٹے سے زائد وقت تک روکے رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا سرگودھا میں جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے، تاہم لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ان کا راستہ بند کردیا۔ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ ڈی آئی جی لاہور نے مولانا فضل الرحمٰن کو واپس گھر جانے کا مشورہ دیا، لیکن انہوں نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔ بعد ازاں سی سی پی او لاہور موقع پر پہنچے اور انہیں گرفتاری کے احکامات سے آگاہ کیا۔اسلم غوری کے بقول مولانا فضل الرحمٰن نے حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی اہلکاروں کے درمیان تصادم سے بچنے کے لیے گرفتاری کو ترجیح دی۔ انہوں نے ملک کو تشدد اور انتشار سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے کارکن گزشتہ 10 گھنٹوں سے ملک کے مختلف حصوں میں شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دے رہے تھے۔ مظاہرین کی تعداد میں اضافے اور عوامی مشکلات بڑھنے کے پیش نظر حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ تھا، جس کے باعث مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔اسلم غوری نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باعث لاہور کے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران قومی اور صوبائی شاہراہیں بھی بند رہیں۔

انہوں نے عوام سے ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ملک بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پارٹی کی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اسلم غوری کے مطابق مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پارٹی کی آئندہ جدوجہد سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان مرکزی قیادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی۔دوسری جانب پولیس ذرائع نے مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری یا نظر بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی نظر بند کیا گیا ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…