راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقتولہ کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے اہلِ خانہ پسند کی شادی پر ناخوش تھے۔شوہر کے مطابق خاتون کو اس کے بھائی نے تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، جو دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ ورثا نے اطلاع دیے بغیر تدفین کر دی۔



















































