جمعرات‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی، ایڈوائزری جاری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)واٹس ایپ میں سکیورٹی سے متعلق خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ایڈوائزری واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کرتی ہیں۔ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج کے ذریعے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہوسکتی ہیں، جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج سے چیٹ ڈیٹا بیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سے متعلق ہے، جبکہ ایک خامی کے ذریعے حملہ آور کو ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہوسکتا ہے۔آئی پی ایڈریس والی خامی کو اسپیم میسجز کے ساتھ استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایک خامی کے ذریعے حملہ آور کا بھیجا گیا میڈیا یا یو آر ایل ڈیوائس پر چل سکتا ہے جبکہ ونڈوز ورژن میں نقصان دہ فائل عام دستاویز کی طرح دکھائی دے کر چل سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں ایپ کو صرف آفیشل اسٹور سے اپ ڈیٹ کرنے اور غیر سرکاری یا موڈیفائیڈ واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں نامعلوم افراد کے آرڈر ڈیٹیلز میسجز پر کلک نہ کرنے اور اشتہاری اور کلک ٹو واٹس ایپ میسجز پر کلک نہ کرنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ میڈیا آٹو ڈان لوڈ بند رکھنے اور مشکوک اکانٹس کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…