نارووال( این این آئی)ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں 3بچوں کی پراسرار اموات کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے7ماہ کے موسی، 4 سال کے نقیب اور 3 سال کی خدیجہ کو گلا دباکر قتل کیا، چوتھے بچے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، ہسپتال منتقلی پرجان بچ گئی۔ڈی پی اونارووال کے مطابق بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی سامنے آئے، پولیس نے ملزمہ، ساس اور مبینہ آشنا کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔واردات کے بعد گھریلونا چاقی کا بہانہ بناکر ملزمہ والدین کے گھر چلی گئی، ملزمہ کے شادی سے قبل آشنا سے تعلقات تھے، قتل اور حقائق چھپانے کی دفعات کے تحت والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔



















































